اوستہ محمد(یو این اے )ہجوانی بائی پاس پر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ممتاز رند نامی شخص نے اپنی سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے شوہر کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی تھی، جس پر ممتاز رند مشتعل ہو کر اس انتہائی اقدام پر اتر آیا۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ایس ایچ او عبدالرف کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ جیسے ہی نعش مقتولہ کے گھر پہنچی، کہرام مچ گیا، رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اوستہ محمد،بیٹے نے دوسری شادی کرنے پرسوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

