کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان کے کوارڈینیٹر زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نبر د آزما ہو نے کے لئے قوم کو ایک بیج پر آنا ہوگا، سیا سی مفادات کے لئے ملک کی بنیا دوں کو کھوکھلا کر نے والے افراد کسی بھی صورت ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، نوجوان شر پسند عناصر کے بیانیے کا حصہ بنے سے گریزکریں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بیرونی دشمن اندورنی سہو لت کاروں کے ساتھ مل کر کمزور کر نے کی کوشش کر رہا ہے، روز اول سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے میں جو واقعات رو نماء ہو ئے اس سے دشمن کے خطرناک عزائم عیاں ہو چکے ہیں آج پاکستان کو بچانے کے لئے تمام تر اختلاف اور مفادات کو بلا تر رکھ کے قوم کو یکجا ہو نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ فتھ جنریشن وار فیئر میں نو جوان دشمن کا حدف ہیں دشمن نوجوانوں کو گمراہ کر کے ریاست کے خلاف استعمال کر نا چاہتا ہے بد قسمتی سے اس عمل میں کچھ سیاست دان بھی آلہ کا ر بن رہے ہیں لیکن قوم انہیں پہنچان چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیا ست اور قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ کر نے والے افراد بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں انکا کوئی مستقبل نہیں ہے قوم اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبر د آزما ہو نے کے لئے قوم کو ایک بیج پر آنا ہوگا، زرک خان مندوخیل

ٹیگز:
زرک خان مندوخیل
