انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے خاتون اور مرد کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کا پولیس کی استدعا پر مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک میں خاتون اور مرد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پولیس نے نامزد ملزم سردار شیر باز ستکزئی کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے پولیس کی استدعا پر مزید 10 روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سردار شیر باز ستکزئی کو سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سردار شیر باز ستکزئی نے کہاکہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر تحقیقات کرنے کے بعد بیان دیں، پولیس نے ملزم کو مزید بات کرنے سے روک دیا۔
سردار شیرباز ساتکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

