خاران(ڈیلی گرین گو ادر)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بدھ کے روز ایک روزہ دورے پر رخشان ڈویژن پہنچ گئے۔ کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین، کمانڈنٹ ایف سی کرنل ریحان محمود، ڈی آئی جی پولیس رخشان وزیر خان ناصر نے ان کا استقبال کیا۔ چیف سیکرٹری کے ہمراہ نگران صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر خان جمالی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور احمد پرکانی تھے۔ چیف سیکرٹری نے رخشان ڈویژن کے ہیڈکوارٹر خاران میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی کرنا ہے۔ اس سلسلے میں صوبے کے ہر ڈویژن کا دورے کررہے ہیں تاکہ انتخابات کے لئے تمام حکومتی مشینری کو متحرک کرے۔ اورمنعقد ہونے والے انتخابات کے پرامن، شفاف اور موثر استعمال کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کی مرمت، بہترین سیکیورٹی کی فراہمی، پانی، بجلی، واش رومز کی فراہمی اور معذور افراد کے لیے ریمپ کی تعمیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج وزیر خان ناصر،ریجنل الیکشن کمشنر رخشان طاہر حسن خان، خاران۔نوشکی۔ چاغی۔ واشک کے ڈپٹی کمشنرز ایس پیز شریک رہے،کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے اس موقع پر عام انتخابات 2024 سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں، بریفننگ میں بتایا گیا کہ جنرل الیکشن 2024 میں رخشان ڈویژن کے چار صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 31 واشک۔ حلقہ پی بی 32 چاغی۔ حلقہ پی بی 33 خاران اور حلقہ پی بی 34 نوشکی شامل ہیں اور قومی اسمبلی کی ایک نشست این اے 260 رخشان ڈویژن ہے جس کے لئے 363 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اور الیکشن سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے،شکیل قادر خان

ٹیگز:
شکیل قادر خان
