قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات شاہراہ پر کار اور ٹرالر میں تصادم، وکیل نثار احمد محمد شہی جاں بحق، جبکہ بھائی اور والدہ زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے رہائشی عبدالمالک محمد شہی، سماجی ورکر ایڈووکیٹ خلیل احمد شادیزئی کے بھائی، ایڈوکیٹ نثار احمد محمد شہی جوکہ کوئٹہ سے اپنی کار گاڑی میں قلات آرہے تھے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ ماشاءاللہ ہوٹل کے قریب ٹرالر گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں ایڈووکیٹ نثار احمد محمد شہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی والدہ اور بھائی مسعود احمد محمد شہی زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
قلات، کار اور ٹرالر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

ٹیگز:
قلات
