نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سید فاروق شاہ نے سول ہسپتال کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں کا جائزہ بھی لیا ڈاکٹرز کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا اور حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ادویات کا جائزہ لیا ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے انہیں تمام تر تفصیلات کے متعلق آگاہی فراہم کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر عبدالقدیر ابڑو ڈاکٹر شفیع محمد بگٹی بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سید فاروق شاہ نے انہیں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان دیگر محکموں سمیت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھ کر صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکے ڈاکٹرز اپنی خدمات صحیح معنوں میں سرانجام دیں کیونکہ ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اپنا فریضہ ادا کرتے ہیں سید فاروق شاہ نے کہا کہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے حصے کا کام کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور حکومت وقت جو بھی عوام کے لئے اقدامات کررہے انہیں عوام کی دہلیز پہ پہنچائیں تاکہ عوام ان سے فائدہ مند ہو سکے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جو ادویات فراہم کی ہیں ان کا صحیح معنوں میں استعمال کریں اور ادویات صرف ضرورت مندوں میں حسب ضرورت فراہم کریں۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سید فاروق شاہ کی زیر صدارت ای پی آئی کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بچوں کی ویکسینیشن اور دیگر تمام درپیش مسائل اور ان کے تدارک کے لیے غور و خوض کیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ ضلع نصیرآباد میں بچوں کی ویکسینیشن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بچوں کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھا جاسکے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کا سول ہسپتال کا دورہ

ٹیگز:
نصیرآباد
