کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سینیٹر منظور خان کاکڑ کے بھائی سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر منظور کاکڑ کے بڑے بھائی نصیرخان کاکڑ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نصیرخان سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا۔پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔ سینیٹر منظورخان کاکڑ نے بتایا کہ انکے بھائی نصیرخان کاکڑ کی گاڑی پر اسوقت فائرنگ کی گئی جو وہ گھر جارہے تھے نصیرخان کاکڑ کو ایک گولی لگی ہے۔
کوئٹہ، نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سینیٹر منظور خان کاکڑ کے بھائی سمیت 2،افراد زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
