کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹریٹ میں گزشتہ روز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری، جنرل سیکر ٹری میر جمال لانگو، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،فنانس سیکر ٹری میر محمد اکر بنگلزئی اور خواتین سیکر ٹری باجی منورہ سلطانہ سمالانی سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال الدین رشتیاء کی قیادت میں ایک وفد نے ملا قات کی۔ جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکر ٹری حاجی نذرعلی پیر علی زئی، حاجی ماسٹر خلجی، ہدایت اللہ خلجی اور محمد نور خلجی شامل تھے۔ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی کونسلر و سوشل میڈیا کے ممبر رضاجا ن شاہیزئی بھی موجود تھے،ملا قات کے دوران کوئٹہ کے مجمو عی موجود ہ سیا سی صوتحال، بنیا دی مسائل اور دیگر امور پربھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس موقع پر دنوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بلو چستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے قومی آقا برین روز اول سے اس ملک میں قومی سوال، جمہو ری سوال، قوموں کے واک و اختیار، حق حکمرانی کے حوالے سے ایک مشترکہ تاریخی جدو جہد کر تے چلے آرہے ہیں اور نا بر ازما،استحصالی و غیر جمہوری قوتوں کے محکوم قوموں، بلو چ، پشتون، سندھی، سرائیکی اور دیگر طبقات کے ساتھ رواں رکھے گئے ظلم و جبر اور نا انصا فیوں کو اجا گر کر نے کے لئے مشترکہ طور پر آواز بلند کر رہے ہیں، ہمارے آقا برین نے 70سالوں سے اس ملک میں بحرانوں، تضادات، جا ری کشمکش کے حوالے سے جو اصولی مو قف اور بیا نیہ اپنا نا تھا لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ غیر جمہوری قو توں نے ہمیشہ اس ملک میں حق اور سچائی پر مبنی جدو جہد اور مو ثر آواز کو اہمیت دینے کی بجائے کچلنے کی کو شش کر کے حقیقت پسند ی سے انکار کیا ہے جس کے رد عمل نے آج ملک کوجن سنگین مسائل، ٹکراؤو تضادات کی لپیٹ میں دھکیل دیا ہے یہ بالا دست قوتوں کی غلط پا لیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے جس میں مختلف قومیں ہزاروں سالوں پر محیط اپنی شناخت،وجود، بقاء و سلامتی کی وجہ سے اپنی تاریخی سر زمین پر آباد ہیں لیکن ہمیشہ محکوم قوموں کو ایک کا لونی کی طرز پر چلانے اور انکے سائل وسائل پر قبضے جما نے کی کو ششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ آج سیا سی بحرانی صورتحال کم ہو نے کے بجائے مزید گھبیر ہو تی جا رہی ہے لہٰذا وقت اور حالات کا یہ تقاضہ ہے کہ مزید محکوم قوموں کے واک اور اختیار،حق حکمرانی کو تسلیم کیا جائے کیونکہ ملک مزید تجر بات اور بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ایک ایسا فارمولے اور نئی عمرانی معاہدہ کی ضرورت ہے جس میں تمام قوموں کو اپنے وسائل، زبان، شناخت اور وجود کو بر قرار رکھنے کی آئینی حق مل سکے۔
ملک مزید تجر بات اور بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ملک کو ایک ایسے فارمولے اور نئی عمرانی معاہدہ کی ضرورت ہے،غلام نبی مری

ٹیگز:
غلام نبی مری
