لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں خانہ بدوش کی جھومپڑی میں اچانک آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو لورالائی کے نواحی علاقے شاہ کاریز کے قریب کلی لغئی میں خانہ بدوش کی جھومپڑی میں اچانک آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کر تے ہوئے موقع پر پہنچ کرخاتون اور بچوں کو بچاکر آگ پر قابو پا لیا اگر چہ یہ کام پولیس کے ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہے پر انہیں اس طرع کے خدمات انجام دینے پر انکی حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہئے۔
لورالائی میں خانہ بدوش کی جھومپڑی میں اچانک آگ لگ گئی

ٹیگز:
لورالائی
