کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ایف آئی اے سائبرکرائم نے کاروائی کر تے ہوئے خاتون بن کر متاثرہ شخص کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے ملزم کوگرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نے کاروائی کر تے ہوئے خاتون بن کر متاثرہ شخص کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے ملزم سمیع اللہ کوگرفتار کر لیا ہے ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک آئی ڈیز بنائی ہوئی تھیں جس سے متاثرہ شخص کی قابل اعتراض ویڈیوز ریکارڈ کیں۔ترجمان کے مطابق ملزم نے متاثرہ شخص کو ہراساں،ملاقات کے لئے بلیک میل اور متاثرہ شخص کا قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا۔جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرکے موبائل قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ، ایف آئی اے سائبرکرائم کی کاروائی، قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز ملزم سےبر آمد

ٹیگز:
سائبرکرائم
