اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی ایم )کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگرعدالتی وقار کے لیے چند ججز کو قربان کیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام میں عدل و انصاف کا اپنا ایک معیار ہے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ھے کہ اگر تم میں سے کسی ایک کو انصاف کی ذمہ داری دی جائےتو سامنے کھڑے فریقین کو برابری پر انصاف دیا جائےنا کسی ایک فریق کے ساتھ سرگوشی کر سکتا ھے،نا اشارہ کر سکتا ہے یہاں تو پڑھایا جاتا ھے کیسے بولنا ھے کیا بولنا ھے کس بینچ کے سامنے کیس لگانا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے، اب فیصلہ اس سامنے کی عمارت میں نہیں ہوگا ،جانبدار جج اپنی حیثیت کو مجروح کرچکا ھے،ہم پاکستان کی عدلیہ کے وقار کو بحال کرنا چاہتے ہیں،مختصر کال پرعوام کا جم غفیر اس بات کا ثبوت ھے کہ عوامی عدالت نے فیصلہ دے دیا ھے کہ سپریم کورٹ کا چیف جسٹس اور ساتھی ٹولہ مرضی کافیصلہ دینا چاہتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمر عطا بندیال صاحب ہم آپ کو جانتے ہیں ہم آپ کا احترام کرتے ہیں۔لیکن آپ اور آپ کے رفقاء معزز کرسیوں پر بیٹھ کسی سیاستدان کی تذلیل نہیں کرسکتے۔سربراہ پی ڈی ایم بولے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ چیف جسٹس صاحب آپ نے اس عرصے میں کتنا مس۔کنڈکٹ کیا،اگر چیف جسٹس تم نے حکومت پر اس طرح ناجائز ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو حکومت کا تحفظ ہم کریں گےتمہیں پھراپنی حفاظت کرنا ہوگی۔60 ارب کے مجرم کو تحفظ دیا جارہا ہے،سی ائی اے کا ریٹایرڈ ایجنٹ بھی آرمی چیف کے خلاف ھے،عمران خان بھی آرمی چیف کے خلاف ہےلیکن بلاوجہ جی ایچ کیو پر حملہ کرنا ، جناح ہاؤس پر حملہ کرنا، پشاور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنا،مساجد کی توہین کرنا، شہداء کی یادگار کا تقدس پامال کرناچیف جسٹس صاحب آپ کیا ان کو تحفظ دینا چاہتے ہیں؟
مولانا فضل الرحمان نے تنقید کے نشترچلاتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عدل و انصاف کی مسند پر بیٹھنے والے کا یہ معیار ہےکیا تم نے کچھ نہیں پڑھا ؟، تمہاری کوئی تربیت نہیں ہوئی؟،جس آئین کے تحت تم فیصلے دیتے ہووہ آئین ہم نے تمہارے پاس بنا کر بھیجا ہے،ہمارا آج کا آرمی چیف جب آئی آیس آئی چیف تھا تب عمران خان کی جماعت سعودی عرب کے خلاف بیان دینا چاہتی تھی تب اس آرمی چیف نے آپ کو منع کیا کیا آرمی چیف کی یہ غلطی تھی؟
آج اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگی ہوئی ہے،اب فیصلہ پاکستان کی عوام نے کرنا ہے،سیاست کرنا صرف سیاستدانوں کا کام ہے،عدلیہ کے جانبدارانہ فیصلے قابل قبول نہیں۔سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے وقار کی بلندی چاہتے ہیں،عدلیہ کا احترام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔پارلیمنٹ کی تذلیل کی اجازت نہیں دی جاسکتی،چند بدمعاشوں کے جتھے کو سیاست کہ دیا گیا۔آئے نہ کوئی ہمت کرے یہاں پر حملہ کرنے کی،ساری پولیس اور رینجرزہٹ جائے ہم اس عمارت کی حفاظت کریں گے۔کوئی مائی کا لعل میلی آنکھ سے اس عمار ت کو نہیں دیکھ سکے گا۔

