لاہور (ڈیلی گرین گوادر)پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیاگیا فیاض الحسن چوہان کو لیاقت باغ کے گیٹ سے پولیس نے گرفتار کیا۔اس کے علاوہ کراچی میں پی ٹی آئی کےرہنمافردوس شمیم نقوی کوبھی پولیس نےحراست میں لےلیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی کوپہلوان گوٹھ سے حراست میں لیاگیاہے،فردوس شمیم نقوی کونامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو خفیہ مقام سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمود الرشید کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میاں محمود الرشید کے خلاف قتل، دہشت گردی جیسے سنگین دفعات کے تحت تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔

