کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور سکیورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ،ایڈینشل ڈپٹی کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن بابر خان کے علاؤہ محکمہ صحت،پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری،یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں نیشنل گیمز کے انعقاد کی وجہ سے رواں ماہ کی انسداد پولیو مہم کو 11مئی سے شروع کی جائے گی جوکہ 14مئی تک جاری رہیگی۔جس کے لئے تمام تر انتظامات کو مکمل کئے جائیں گے۔اس چار روزہ انسداد پولیو مہم میں پولیو پلانے والی ٹیموں کو فْول پروف سیکورٹی انتظامات فراہم کی جائیں گی۔پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کی تمام پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔اس موقع پر احساس یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے پولیس پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی راستوں کی موثر نگرانی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ پولیو ڈیوٹی کے سیکورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کرے گی. انہوں نے کہاکہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے والدین اور سوسائٹی کو ان کے ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس،لیویز اور بی سی اہلکار تعینات ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے لہذا معاشرے کے تمام افراد اپنے مستقبل کے معماروں کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو ہرصورت یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی ایک بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ اداروں اور محکمے باہمی اشتراک اور تعاون سے انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہم کنار کرائیں۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں جبکہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ افسران الرٹ رہیں اور فوری ریسپانس دیں۔اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور سیکورٹی پلان کی ازسرنو ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی۔
کوئٹہ میں نیشنل گیمز کے انعقاد کی وجہ سے رواں ماہ کی انسداد پولیو مہم کوکل سے شروع کی جائے گی، سہیل الرحمن بلوچ

ٹیگز:
سہیل الرحمن بلوچ
