خضدار (ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ صحت مند اور توانا زندگی کے لئے صاف پانی اللہ کی بڑی نعمت ہے ہماری کوشش ہے کہ زندگی کی دیگر بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے ساتھ آبنوشی کی اسکیمیں بھی زیادہ سے زیادہ بنائیں تاکہ لوگوں کو صاف وشفاف پانی کی فراہمی ممکن ہوان خیالات کا اظہار ممبر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے سول کالونی میں چھتیس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والے واٹر سپلائی اسکیم کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر جے یوآئی تحصیل خضدار کے امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی ایس ڈی او پی ایچ ای خضدار ظفر احمد زہری محمد عظیم موسیانی ودیگر موجود تھے قبل ازیں ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خضدار ثاقب فیض بلوچ نے بریفنگ میں بتایاکہ پی ایس ڈی پی اسکیم کے تحت تین کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سول کالونی ڈویڑنل پبلک کالج خضدار اور ایلیمنٹری کالج خضدار میں واٹر سپلائی اسکیم شروع کیا سول کالونی واٹر سپلائی اسیکم کومکمل کرکے سول کالونی کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے باقی واٹر سپلائی اسکیمز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ایکسیئن پی ایچ ای خضدار ثاقب فیض بلوچ نے بتایا کہ محکمہ پی ایچ ای خضدار ایک ٹیم ورک کے زریعے ان اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر ممکن یقینی بنارہا ہے تاکہ خضدار کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہمی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے ممبر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہر میں پانی کی فراہمی کیلئے دیرپا منصوبے زیر غور ہیں اور پانی کی بوسیدہ پائپ لائنوں کی جگہ نئے پائپ لائن بچھا ئے جائیں گے تاکہ زنگ آلود پانی کی جگہ صاف ستھرا پانی میسر ہو رکن بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ پی ایچ ای خضدار کے انجینئر زو متحرک عملہ دن رات محنت کرکے پانی جیسے عظیم نعمت عوام کے گھروں تک پہنچانے کیلئے مصروف عمل ہے اور آج بھی انکی انتھک محنت اور لگن سے مختصر مدد میں یہ منصوبہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ سول کالونی میں آبنوشی کا دیرینہ مسئلہ تھا وہ آج سے صاف و شفاف پانی جیسی نعمت سے باقاعدہ مستفید ہونگے ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ثاقب فیض بلوچ نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں پی ایس ڈی کے تحت متعدد آبنوشی کی اسکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں جس کے بعد عوام الناس کو پینے کا صاف و شفاف پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔
صحت مند اور توانا زندگی کے لئے صاف پانی اللہ کی بڑی نعمت ہے، میر یونس عزیز زہری

ٹیگز:
میر یونس عزیز زہری
