کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسر چمن زوہیب اللہ نے پی بی 51 چمن کے امیدوار اصغر خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر 10000 روپے جرمانہ عائد کر دیا اور حکم دیا ہے کہ جرمانہ کی رقم تین دن میں جمع کرائیں۔ واضح رہے کہ امیدوار اصغر خان نے ضابطہ اخلاق کے بر خلاف بلبورڈ لگایا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام سرکاری املاک(عمارتوں، دیواروں، کھمبوں، پلوں وغیرہ) پر کسی بھی قسم کا انتخابی مواد لگانا ممنوع ہے۔ اسی طرح بل بورڈز، ہورڈنگز اور پینافلیکس پر بھی مکمل پابندی ہے۔
مانیٹرنگ آفسر چمن نے پی بی 51 کے امیدوار کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر 10000 روپے جرمانہ عائد کر دیا

ٹیگز:
مانیٹرنگ آفسر
