ٹیکساس(ڈیلی گرین گوادر)امریکا میں ایک شخص نے کار فٹ پاتھ پر بیٹھے تارکین وطن پر پر چڑھا دی، 8 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ٹیکساس میں ایک کار سوار نے تارکین وطن کے امدادی مرکز کے قریب بس اسٹاپ کے فٹ پاتھ پر بیٹھے افراد پر چڑھا دی، واقعے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ہولناک واقعے کی ایک ویڈیو بحی منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار بہت سے پناہ گزینوں کی طرف تیزی سے آرہی ہے جو اس جگہ پر فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے تھے، بعد میں اس جگہ پر خون میں لت پت لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔
اے ایف پی کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر اسے غیر ارادی طور پر پیش آنیوالا حادثہ شمار کیا ہے، حالانکہ ایک عینی شاہد نے اطلاع دی ہے ڈرائیور بہت تیزی سے اپنی گاڑی ان کی طرف لے جارہا تھا۔مقامی پولیس کے مطابق واقعہ براؤنسویل میں صبح 8 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، کم از کم متاثرین میں سے کچھ تارکین وطن تھے۔ حکام سرحدی پولیس کے ساتھ ملکر واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔ایک گواہ لوئس ہیریرا جو خود بھی زخمی ہوا نے بتایا کہ یہ رن اوور ”حیران کن“ تھا۔ متاثرہ شخص نے مزید کہا کہ یہ لمحوں کی بات تھی، قاتل اپنی گاڑی میں آیا اور ہمیں اشارہ کیا اور ہماری توہین بھی کی۔ ڈرائیور نے اپنی کار پوری رفتار سے چلائی تھی، متاثر ہونے والوں کا تعلق وینزویلا سے تھا، حادثے کے بعد بعض افراد کے اعضاء سڑک پر بکھرے نظر آئے۔

