وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستانی نژاد اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی لندن میں ملاقات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی سر زمین کا بیٹا ہوں،شہباز شریف سے باہمی تجارت، تعلیم کے باہمی فروغ اور ماحولیات و دیگر موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
حمزہ یوسف نے کہا کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ میری ذاتی خواہش بھی ہے، شہباز شریف نے پاکستان کے دورے کی دعوت دی ،جلد پاکستان کا دورہ کروں گا،والد کے شہر میاں چنوں اور والدہ کے شہر فیصل آباد بھی جاؤں گا انہوں نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ کا فرسٹ منسٹر بننے پر والدین کے آبائی شہروں سے بھی مبارک باد کے پیغامات وصول ہوئے،پاکستان میرے دل کے قریب ہیں، وہاں جلد جانے کی خواہش ہے۔

