اسلام آباد+کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی فنانس سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے گزشتہ روز خصوصی ملاقات کی۔ مولانا صلاح الدین ایوبی نے وزیر اعظم کو علاقائی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبات پیش کئے چمن تا کراچی روڈ پر جلد کام شروع کیا جائے کیونکہ زیادہ ٹریفک کیوجہ سے اس روڈ پر روز حادثات کی باعث زیادہ جانی نقصانات کے واقعے پیش آتے ہیں روغانی روڈ کی پچھلی حکومت میں منظوری ہوئی اور موجودہ حکومت میں باقاعدہ افتتاح ہوا لیکن فنڈ نہ ہونے کیوجہ سے اسکی تعمیراتی کام متاثر ہے لہذا اس روڈ کیلئے مختص کردہ فنڈ ریلیز کیا جائے تاکہ اس کی تعمیر کا کام بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو چمن تک چینی کی سپلائی میں بعض عناصر کی رکاوٹ کی وجہ سے پنجاب اور چمن کی قیمتوں میں فی کلو تقریباً 50 روپے فرق آرہا ہے لہذا چینی سمیت آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش کی سپلائی میں روکاوٹیں دور کیا جائے وزیر اعظم پاکستان نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ جلد روغانی روڈ کیلئے فنڈ ریلیز کریں گے، چمن تا کراچی روڈ کی افتتاح کیلئے چمن آکر اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، جبکہ چینی، گھی آٹا کو سستے دام کی فراہمی کو یقینی بناکر چمن کے مقامی تاجروں کو کوٹہ دیں گے تاکہ پنجاب کے طرز پر یہاں کے عوام کو بھی اشیاء خردونوش باآسانی دستیاب ہوسکے مولانا صلاح الدین ایوبی نے وزیر اعظم پاکستان کو مکمل اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس کے علاؤہ علاقائی اور ملکی سطح پر دیگر اہم ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ملک کی معاشی ترقی کے لیے وزیر اعظم کی محنت اور لگن کو سراہا
وزیراعظم سے جمعیت کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی کی ملاقات، اہم ایشوز پر بھی تبادلہ خیال

ٹیگز:
ملاقات
