کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ اورچمن میں کارروائیوں کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرکے ہیروئن اورچرس برآمد کرلی۔انٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پرکوئٹہ کے علاقے سریاب رودپرواقع بس اسٹاپ پرکارروائی کرتے ہوئے سکھرکی رہائشی 2خواتین کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 7کلو 200گرام چرس برآمدکرلی۔ترجمان نے بتایاکہ چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر ایک کارورائی کے دوران انٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے چمن کے رہائشی ملزم کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے 12کلو گرام ہیروئن برآمدکرلی۔ انٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ اورچمن سے کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ہیروئن اورچرس برآمد

ٹیگز:
انٹی نارکوٹکس فورس
