کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ملک میں گندم کی ریکارڈ پیدوار کے باوجود کوئٹہ میں بیس کلو آٹے کی قیمت تین ہزار روپے تک پہنچ گئی،پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے زرعی علاقوں سے گندم کی نقل وحمل پر پابندی کے خلاف فلار ملز مالکان نے گندم کی بین الصوبائی پابندی کے خلاف ملک گیر ہڑتال پر غور شروع کردیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آٹے کی فی کلوقیمت ڈیڈھ سو روپے کلو تک پہنچ گئی، بیس کلو آٹے کا تھیلا عام مارکیٹ میں تین ہزار روپے کا مل رہا ہے اس سلسلے میں فلار ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے زرعی علاقوں سے گندم کی نقل وحمل پر پابندی عائد ہے گندم نہ ملنے کی وجہ سے آٹے کی قلت ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،فلار ملز مالکان نے گندم کی بین الصوبائی پابندی کے خلاف ملک گیر ہڑتال پر غور شروع کردیا ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل خوراک ظفر اللہ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے نصیر آباد ڈویژن کے علاوہ صوبے بھر سے گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس سے صورت حال بہتر ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک نے روان سال کیلئے دس لاکھ بوری گندم میں سے تین لاکھ بوری خرید لی ہیں پنجاب سے بلوچستان کو دولاکھ بوری گندم جلد مل جائے گی۔
ملک میں گندم کی ریکارڈ پیدوار کے باوجود کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت تین ہزار روپے تک پہنچ گئی

ٹیگز:
گندم کی ریکارڈ پیدوار
