کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے کہاہے کہ بلوچستان میں مونکی پاکس کا کوئی کیس نہیں ہوا ہے ایک مشتبہ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ بھجوا دیا گیا ہے۔بلوچستان میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس رونما نہیں ہوا ایک مشتبہ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ بھجوا دیا گیا ہے مریض کافی عرصہ سے جلد ک بیماری میں مبتلا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ طور پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کوئٹہ میں مونکی پوکس کا پتہ چلا ہے ایسی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم، محکمہ صحت بلوچستان پوری تندہی سے کام کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فاطمہ جناح ہسپتال میں خاص طور پرمونکی پوکس کے مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈز بنائے گئے ہیں فاطمہ جناح ہسپتال میں مونکی کے مرض کے لیے الگ وارڈ میں 12 بستر مختص کیے گئے ہیں عوام بے بنیاد اور سنسنی خیز خبریں پھیلانے سے گریز کریں جس سے کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل جائے۔
مونکی پاکس: ایک مشتبہ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ بھجوا دیا گیا ہے،محکمہ صحت بلوچستان

ٹیگز:
مونکی پاکس
