کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی کمیشن برائے اقلیتی امور بلوچستان کا پہلا تعارفی اجلاس زیر صدارت چیئرمین صوبائی کمیشن برائے اقلیتی امور و ممبر صوبائی اسمبلی مکھی شام لال لاسی منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی سیکرٹری برائے اقلیتی امور نور محمد جوگیزئی ممبر وفاقی کمیشن برائے اقلیتی امور سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی روشن خورشید بروچہ کے علاوہ صوبائی کمیشن کے ممبران بسنت لال گلشن سردار جسبیر سنگھ ڈاکٹر فائزہ مقیدی اور عادل آکاش نے شرکت کی اجلاس کو صوبائی سیکرٹری برائے اقلیتی امور نور محمد جوگیزئی نے کمیشن کے خدو خال اس کے قیام اور اقلیتی برادری کے لئے ہونے والے اقدامات اور انکے مسائل کے حوالے سے مفصل اور جامع تفصیل دی۔اس موقع پر چیرمین صوبائی کمیشن برائے اقلیتی امور و ممبر صوبائی اسمبلی مکھی شام لال لاسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیشن کا قیام ایک قابل تحسین اقدام ہے اور وفاق کے بعد ہمارا صوبہ بلوچستان پہلا صوبہ ہے کہ جہاں اس کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کے قیام میں ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے بے مشکور ممنون ہیں کہ جنہوں اس کمیشن کی منظوری دی جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے میں اقلیتی برادری کے حقوق اور انکے مسائل کے حوالے سے کتنے سنجیدہ ہیں مکھی شام لال نے کہا کہ صوبے میں اقلیتی برادری کے جتنے بھی مسائل ہیں انکے حل کرنے میں اس فورم کی مدد سے تیزی آئیگی انہوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی کے حالیہ دورہ ہنگلاج ماتا مندر کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان کے اس دورے سے ہنگلاج ماتا مندر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آنے کے علاوہ دیگر مسائل بھی جلد حل ہو جائینگے اجلاس میں یہ طے ہوا کہ عید کے بعد کمیشن کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں اقلیتی برادری کے فلاح و بہبود کے لیے ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ لیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے میں اقلیتی برادری کے حقوق اور انکے مسائل کے حوالے سے کتنے سنجیدہ ہیں ، مکھی شام لال لاسی

ٹیگز:
مکھی شام لال لاسی
