کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہنگلاج ہرن ہری ضلع لسبیلہ میں ہندو یاتریوں کے لیے ہاسٹل اور ویٹنگ ہال کی تعمیر کے ترقیاتی منصوبے کیلئے 30.00 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دے د ی۔وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ مواصلات، فیزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کی جانب سے ارسال کی گئی ایک سمری پر دی وزیراعلیٰ کا یہ اقدام صوبے کے اقلیتوں کے حقوق کی مساوی فراہمی کا عملی ثبوت ہے۔
لسبیلہ، ہندو یاتریوں کے لئے ہاسٹل اور ویٹنگ ہال کی تعمیر کے ترقیاتی منصوبے کیلئے 30.00 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
