قلات (ڈیلی گرین گوادر) کمشنر قلات کے اسکواڈ میں شامل لیویز کی گاڑی کو پیش آئے حادثے میں جاں بحق لیویز اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔لیویز کی گاڑی سوراب کے قریب ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی، حادثے کے ایک زخمی اہلکار کا علاج جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کہ کمشنر قلات عملے کے ساتھ خضدار جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا، حادثے میں کمشنر قلات داؤد خلجی محفوظ رہے۔
کمشنر قلات کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی

ٹیگز:
کمشنر قلات
