کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت کی جانب سے گندم کی اضلاع سے باہر لے جانے پر پابندی کے باعث صوبے میں گندم کی قلت کا بحران پھر منڈلانے لگا، گندم کی کمی سے فلار ملزبند ہونے سے عید پر آٹے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہوگیا۔بلوچستان حکومت کا محکمہ خوراک ان دنوں دس لاکھ بوری گندم کی خریداری میں مصروف ہے اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے نصیر آباد،، کچھی،جھل مگسی سمیت کئی اضلاع سے گندم باہر لے جانے پر پابندی کردی ہے۔گندم کے اضلاع سے باہر لے جانے پر پابندی کے باعث صوبے میں گندم کی قلت کا بحران پھر سنگین ہوگیا ہے، گندم کی کمی سے فلار ملزبند ہونے سے عید پر آٹے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہوگیاہے۔
بلوچستان، گندم کی قلت کا بحران پھر منڈلانے لگا

ٹیگز:
گندم
