کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنے محدود وسائل کے باوجود شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے ایک بلین روپے کا امدادی سامان شامی حکام کے حوالے کیا گیا ہے ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ مشکل وقت میں اپنے شامی بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے تھے امید ہے کہ صوبائی حکومت کی اس کاوش سے کئی خاندانوں کو مدد ملے گی اور ان کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہو سکیں گے. کسی بھی قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا جلد ممکن نہیں ہوتا لیکن انسان کے باہمی اشتراک بھائی چارے اور ہمدردی سے ان میں کمی ضرور لائی جا سکتی ہے.وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زاتی دلچسپی سے شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد ممکن ہو سکی ہے. اس طرح کے اقدامات باشعور و انسانی ہمدردی رکھنے والی قوموں کی نشاندہی کرتے ہیں _
صوبائی حکومت نے اپنے محدود وسائل کے باوجود شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے، فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
