کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے فرزند شاہ زیب رند کے امریکہ میں کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ زیب بلوچستان سے تعلق رکھنے والا وہ پہلا پاکستانی ہیں جنہوں نے اس لیگ میں حصہ لے کر فتح حاصل کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہزیب کی فتح نے ثابت کر دیا کہ بلوچستان میں نوجوان باصلاحیت ہیں شاہزیب کی فتح پر پورے بلوچستان کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہم کھیلوں کے میدان آباد کر رہے ہیں بلوچستان میں نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کھیل اور کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہے ایک صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں ناگزیر ہیں شاہزیب کی وطن واپسی پر انکا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے مستقبل میں شاہزیب رند کی مذ ید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
شاہ زیب کی فتح پر پورے بلوچستان کو فخر ہے ٗمیرعبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
عبدالقدوس
