اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد میں پی بی 17پر لہڑی برادری نے پی پی رہنما فیصل جمالی کی حمایت کر دی،پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک اور برتری باپ پارٹی کو دھجکہ گزشتہ روز ڈاکٹر احمد نواز لہڑی میر مہیم خان لہڑی میر اعجاز خان لہڑی غلام رسول خان لہڑی پسند خان لہڑی مدثر لہڑی نورحسن لہڑی نے اپنی برادری سمیت جنرل الیکشن مین پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی بی 17 سے نامزد امیدوار سردار ذادہ فیصل خان جمالی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اور کہا کہ علاقے سے جو زیادتی ہوئی اس کا ازالہ کرنا ہے ووٹ میر فیصل خان جمالی کے ہیں اس موقع پر میر فیصل خان جمالی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اور کہاا کہ جو زیادتیاں علاقے سے ہوئی اب نہونے دیں گے پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے ووٹ سے ہی تبدیلی آئے گی اس موقع پرسربراہ میر ذوالفقار خان جمالی میر ندیم خان جمالی میر ریاض خان ہجوانی امام بخش جمالی ممتاز رند رئیس شہزادہ جمالی علی نواز خان عمرانی عابد خان جمالی ودیگر بھی موجود تھے۔
پی بی17پر لہڑی برادری کا پی پی رہنما فیصل جمالی کی حمایت

ٹیگز:
فیصل جمالی
