کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جب کہ دن کے اوقات میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ کاکول 25، نارووال میں 20، گوجرانوالہ 15 اور استور میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی، جب کہ اسی دوران سب سے زیادہ گرمی مٹھی اور سکرنڈ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

ٹیگز:
بلوچستان
