کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے صوبائی کابینہ سے یوتھ پالیسی کی منظوری کو بلوچستان کے استحکام اورنوجوانوں کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا ہے،یوتھ پالیسی کی منظوری پرصوبائی کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ امیدہے یوتھ پالیسی کے تحت تعلیمی،سماجی،اقتصادی شعبوں میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گاپالیسی کے تحت نوجوانوں کومختلف شعبوں میں صلاحیتیں نکھارنے کاموقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یوتھ پالیسی نوجوانوں کے خوابوں کی حقیقی تعبیرثابت ہوگی بلوچستان کے نوجوانوں کوچاہیے کہ وہ یوتھ پالیسی سے بھرپوراستفادہ حاصل کریں،بلوچستان کے نوجوان کسی سے کم نہیں صرف مواقع کامسئلہ تھاجواب حل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان انتشارپھیلانے والوں کے ہاتھوں کھیلنے کے بجائے یوتھ پالیسی سے فائدہ اٹھائیں اوربلوچستان کوترقی کی راہ پرگامزن کریں۔
ٌٌٌٌٌٌٌ
یوتھ پالیسی نوجوانوں کے خوابوں کی حقیقی تعبیرثابت ہوگی،نوابزادہ جمال رئیسانی

ٹیگز:
نوابزادہ جمال رئیسانی
