کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر برائے اقلیتی امور خلیل جارج نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اقلیتی عبادت گاہوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے پاکستان اور خاص کر بلوچستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے اقلیتوں نے بھی ہمیشہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کیا ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے چرچز،مندر،گوردوارے اور پارسیوں کی عبادت گاہوں کیلئے 120ساؤنڈ سسٹم فراہم کردیئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بشپ ہاؤس کوئٹہ میں کیتھلولک بشپ خالد رحمت کو ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔خلیل جارج نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی دن رات خدمت میں مصروف ہے وزیراعلیٰ کی ذاتی کوششوں سے بلوچستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کیلئے 120ساؤنڈ سسٹم فراہم کئے گئے ہیں جو آج بشپ خالد رحمت کے حوالے کئے جارہے ہیں چرچز،مند ر،گوردوارے اورپارسیوں کی عبادت گاہوں کے سربراہان یہ ساؤنڈ سسٹم بشپ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے جس کی واضح مثال اقلیتی عبادت گاہوں کو ساونڈ سسٹم کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور خاص کر بلوچستان میں اقلیتوں کو بھر پور تحفظ حاصل ہے اور اقلیتیں اپنی عبادت بلاخوف و خطر اداکرتی ہیں اقلیتوں نے بھی پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے ہمیشہ اپنا بھر پور کردارادا کیا ہے۔اس موقع پربشپ خالد رحمت نے چرچز اوردیگر اقلیتوں کی عبادت گاہوں کیلئے ساونڈ سسٹم فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور صوبائی مشیر برائے اقلیتی امور خلیل جارج کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے مسائل کے حل میں اپنا کردارادا کریں گے۔
صوبائی حکومت اقلیتی عبادت گاہوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ، خلیل جارج

ٹیگز:
خلیل جارج
