گوادر(ڈیلی گرین گوادر) گوادر کے مضافات میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے آر او پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ضلع گوادر کی مقامی آبادی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے آرمی چیف نے اپنے حالیہ دورہ گوادر میں 500 ملین روپے کی لاگت کے تعلیم، شمسی توانائی, ماہی گیری، پانی، صحت اور کھیلوں کے لیے مختلف قسم کے بہت سے فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا جن کو پاک فوج کی مالی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔ بلوچستان میں پانی کی کمی سب سے سنگین مسئلہ ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں گوادر کے مضافاتی علاقوں سربندن اور چبرکانی گاؤں کے ہزاروں رہائشیوں کے لیے دو ریورس اوسموسس پلانٹ (آر او پلانٹ) لگائے جا رہے ہیں۔ ریورس اوسموسس پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر مقامی معززین علاقہ، چیئرمین و کونسلران اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے پینے کے پانی کے بنیادی مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں پر پاک فوج کو سراہا۔
گوادر، صاف پانی کی فراہمی کے لیے(آر او پلانٹ) لگائے جا رہے ہیں، پاک فوج

ٹیگز:
پاک فوج
