کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے، صوبائی سیکرٹری خوشحال کاسی نے خانہ شماری اور مردم شماری کے جاری کام میں درپیش مشکلات کو قابل گرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مردشماری کرنے والے سپروائزرز اور شمارکنندگان کو صوبے بالخصوص جنوبی پشتونخوا کے تمام شہروں اور علاقوں میں اب بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ مردم شماری کے عملے کو بروقت ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی، مسلسل بارشوں اور راستوں کی بندش اور بڑے بڑے بلاکس کی خانہ شماری کے دوران زیادہ دن صرف ہونے اور دیگر مسائل کے باعث مردم شماری کے کام کو مکمل کرنے میں رکاوٹیں درپیش ہیں جبکہ 4 اپریل تک مردم شماری کا کام مکمل ہونا کسی صورت ممکن نہیں۔اب تک کے جائزے میں اس بات کی نشاندہی ہوئی ہے کہ تمام اضلاع اور علاقوں میں 50 فیصد سے زائد کام باقی ہے۔ لہذا مردم شماری کے کام کو مکمل کرنے اور اس کے عملے کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے مدت میں توسیع کی جائے تاکہ یہ کام قابل قبول اور خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔ پارٹی یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ تمام اضلاع میں مردم شماری مکمل کیے بغیر اس کے نتائج ہمارے عوام کو کسی طور پر قبول نہیں ہونگے اور ہم قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
مردشماری کرنے والے سپروائزرزاور شمارکنند گان کو صوبے کے تمام شہروں میں اب بھی مشکلات کا سامنا ہے ، نصراللہ زیرے

ٹیگز:
نصراللہ زیرے
