کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے انقلابی بنیادوں پر کارکردگی میں تبدیلی لانی ہوگی، غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ادارے میں جدت متعارف کرانے والے متعلقہ اداروں کے آفیسرز کو گورنر ہاؤس کی جانب سے ایوارڈ دیا جائیگا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو صوبے میں موجود تمام وفاقی اداروں کا جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سیٹزن پورٹل کے قیام سے عوام اور اورسیز پاکستانیوں کو اداروں کے سربراہان تک رسائی سمیت اداروں کی ذمہ داری، جوابدہی اور شفافیت کا عمل برقرار رکھنا ضروری ہے حکومتی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے انقلابی بنیادوں پر کارکردگی میں تبدیلی لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے کاغذوں تک محدود رکھنے کی بجائے ان کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی عمل سب کو نظر آنا چاہیے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ادارے میں جدت متعارف کرانے والے متعلقہ اداروں کے آفیسرز کو گورنر ہاؤس کی جانب سے ایوارڈ دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کے مابین مربوط اور موثر روابط بڑھانے کی اشد ضرورت ہے گورنر بلوچستان نے مقررہ وقت کے اندر عوامی شکایات کو دور کرنے، سیٹزن پورٹل کو وسعت دینے، علاقوں کے دورے کرنے اور عوامی شعور و آگہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ جائزہ اجلاس میں وفاقی محکموں کے سربراہان کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
حکومتی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے انقلابی بنیادوں پر کارکردگی میں تبدیلی لانی ہوگی، گورنر بلوچستان

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
