حب (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بی این پی کے مرکزی کال پر حب میں بچوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ باز ی کی۔ بچوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وڈھ میں سردار اخترجان مینگل کے گھر کا محاصرہ ختم کیا جائے اور ممکنہ آپریشن بند کیاجائے۔بچوں نے سردار اخترجان مینگل کو بلوچ قوم کا ہیرو قرار دیا انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ سردار صاحب کے ساتھ وڈھ میں جو حالات پیدا کئے گئے انکا خاتمہ کیا جائے اور وڈھ کے امن کو بحال کیاجائے۔ڈیتھ اسکواڈ کو وڈھ بدر کر کہ وڈھ کے عوام کو پر امن طور پر رہنے دیا جائے۔بلوچستان کے عوام بچے بزرگ خواتین سب سردار اخترجان مینگل کیساتھ ہیں۔بچے اور بچیوں نے نعرہ بازی کیا۔آس موقع پر ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پارٹی جھنڈے اٹھاکر احتجاج کررے تھے۔سردار اخترجان قدم بڑاؤ ہم تمارے ساتھ ہیں۔ضلع حب میں بچوں کی بڑی تعداد نے ریلی او مظاہرہ میں شر کت کر کہ سردار اخترجان مینگل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وڈھ میں یکطرفہ آپریشن بند کیا جائے۔
سردار اختر جان مینگل کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بی این پی کے مرکزی کال پر حب میں بچوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا

ٹیگز:
سردار اختر جان مینگل
