اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس کی کاروائی اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔اوتھل پولیس کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر کہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے جس پر ایس ایچ او اوتھل یارمحمد کمانڈو نے پولیس پارٹی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد برسات رونجھو کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تارچوری کے چار مقدمات میں اشتہاری مجرم ندیم ولد جان محمد سکنہ جناراوتھل کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اوتھل پولیس کی کاروائی اشتہاری ملزم گرفتار

ٹیگز:
اشتہاری ملزم
