لاہور(ڈیلی گرین گوادر)انسداد دہشتگردی عدالت لاہورمیں جلاؤگھیراؤکرنے،پولیس پرتشدد کرنے اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکوبڑاریلیف مل گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہورمیں پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکیخلاف جلاؤگھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نےپی ٹی آئی رہنما اسدعمرکی عبوری ضمانت 28 مارچ تک منظورکرلی۔عدالت نے اسدعمرکوشامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے پولیس کو28مارچ تک اسد عمر کی گرفتاری سے روک دیا۔
اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما اسدعمرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے مقدمات جوبن رہےہیں ان کا آئین و قانون سےکوئی تعلق نہیں ہے۔اسد عمرنےمزید کہا کہ عمران خان سیاسی طورپران سےسنبھالا نہیں جا رہا،اب یہ کوشش کررہے ہیں کہ جبرکرکےتشدد کرکےان کو دبایا جائے،عمران کوجتنا دبا رہے ہیں وہ اتنا بڑا ہو رہا ہے۔اسد عمرنےکہا کہ الیکشن کمیشن کےفیصلےکےخلاف درخواست دائرکررہے ہیں، امید ہےسپریم کورٹ آئین نہیں توڑنے دے گی۔

