کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاہے کہ بلوچستان میں ماورائے قانون و آئین اقدامات سے گریز کرتے ہوئے غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، ماھل بلوچ سمیت تمام لاپتہ و گرفتار سیاسی نوجوانوں کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔ جان محمد بلیدی نے کہاکہ بلوچستان میں ماورائے قانون و آئین اقدامات سے گریز کرتے ہوئے غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، ماھل بلوچ سمیت تمام لاپتہ و گرفتار سیاسی نوجوانوں کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تاریخ کے بدترین سیاسی معاشی انتظامی بحران کاشکارہے ادارتی مداخلت اور سیاسی انجینئرنگ نے بلوچستان کوانتظامی طورپراپاہج کردیاریاست کی سیاست میں مداخلت کے سنگین نتائج بلوچستان میں واضح نظر آرہے ہیں اب بھی حکمرانوں نے تاریخ سے سبق نہیں لیا تو اسکے بیانک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،جان بلیدی نے کہاکہ بلوچستان کی مردم شماری میں رکاوٹ قابل مذمت ہے غیر قانونی طور پر بعض علاقوں میں کام کو روک کر بلاکس کو منجمد کر دیا گیا۔ فوری طور پر پابندی ختم کی جائے۔ مردم شماری کے لیے بلوچستان میں مزید وقت درکار ہے لہذا مردم شماری کے وقت کو مزید بڑھایا جائے۔
ماھل بلوچ سمیت تمام لاپتہ و گرفتار سیاسی نوجوانوں کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے،جان محمد بلیدی

ٹیگز:
جان محمد بلیدی
