کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ائیرپورٹ روڈ اور بجلی گھر تھانہ میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کے خلاف دونوں مقدمات میں عدالت سے ریلیف لیں گے احتجاج کرنا پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کا جمہوری اور آئینی حق ہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف درج دونوں ایف آئی آر کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کی جھوٹے ایف آئی آر سے حوصلے پست نہیں ہوں گے یہ جو بربریت اور ظلم کا نظام چل رہا ہے اس کو ختم کر کے دم لیں گے بھوکلاہٹ کا شکار حکومت نے چیئرمین عمران خان پر تقریبا مقدمات کی سنچری مکمل کرلی چوروں اور کرپٹ مافیہ کے امپورٹڈ حکومت نے ملک میں آئین کی دھجیاں اڑا دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرچ وارنٹ کے بغیر عمران خان کے گھر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور گھر سے قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے پنجاب پولیس نے اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر نواز خاندان کے حکم پر قانون کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور ان کے حواریوں کو تحریک انصاف جیسے پر امن جماعت کو کالعدم اور عمران خان جیسے بہادر مسلم لیڈر کو دہشت گرد ثابت کرنے کا خواب ادھورا رہ جائے گاتحریک انصاف پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق اپنے تمام مخالفین کو شکست فاش دے گی ہم پاکستان میں صرف پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی سپریمیسی پر یقین رکھتے ہیں۔
ہم پاکستان میں صرف پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی سپریمیسی پر یقین رکھتے ہیں ، قاسم خان سوری

ٹیگز:
قاسم خان سوری
