پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا جرات و بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہری بھارتی افواج کے بہیمانہ مظالم، انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی فورسز کے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ا گیا ہے، جموں و کشمیر کے مسئلے کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔

