اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی،1سو17ملین روپے ما لیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر کے علاقے دران سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جنرل ایریا دران کے قریب دو مشکو ک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کر نے پر ملزمان نے گاڑیوں کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ گاڑیوں کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔گاڑیوں کی تلاشی لینے پر 16سو50کلو گرام حشیش اور 69کلو گرام اعلی کوالٹی کی آئس برآمد ہوئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً1سو17ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈزمعاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اوتھل، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی،1 سو 17 ملین روپے ما لیت کی منشیات برآمد

ٹیگز:
منشیات برآمد
