پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور ایجوکیشن آگاہی مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے تحت ماڈل سکول چتکان سے چاکر اعظم چوک تک ایک واک کا اہتمام کیاگیا جسکی کی قیادت ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پنجگور ڈاکٹر جاوید احمد بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الیاس بلوچ نے کی تعلیمی واک میں سکولوں کے طلباء سمیت سول سوسائٹی یونسیف اور بی آر ایس پی کے نمائندوں نے شرکت کی واک کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو ایجوکیشن آفیسر عابد حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان کا وجود نامکمل ہے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کی یہ کوشش ہے کہ صوبے میں تعلیم کو فروغ ملے تاکہ جو بچے سکولوں سے باہر ہیں ان کو سکولوں میں لاکر تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ بنایا جائے اس مقصد کے لیے پنجگور میں بھی تعلیمی آگاہی مہم شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں معاشرے کے تمام افراد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی طرف سے شروع کیئے جانے والے مہم میں شامل ہوکر تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ جن معاشروں نے ترقی کی ہے اسکی بنیادی وجہ ایجوکشن ہے بچے قوم کا مستقبل ہیں ہم سب ملکر ان کو تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ بنائیں یہ وقت کی ضرورت بھی ہے کیونکہ موجودہ سائنسی دور میں تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں لاکر پڑھائیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھانے کے حوالے سے ہم یونسیف اور بی آر ایس پی کے بھی تعاوں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے آگاہی مہم میں ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے تعلیم کے بغیر نہ کوئی معاشرہ آگے بڑھا ہے اور نہ ہی اسکے بغیر ترقی کرسکتا ہے ایجوکیشن آفیسر عابد حسین نے کہا کہ کچی کلاسز میں ہمارا ٹوٹل انرولمنٹ 37967 ہے اس سال اس میں مذید 7439 بچوں کا اضافہ کرنا ہے اور آگاہی مہم اب تحصل اور یونین کونسل تک بھی پھیلانا ہے اس دوران بی آر ایس پی کے دسٹر کٹ کوارڈینیٹر اختر حسین بلوچ ڈسٹرکٹ انجینئر محمد شاکر مونیٹرنگ افیسر ارشد احمد یونسیف کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر شکیب شکیل ڈسٹرکٹ ٹریننگ منیجر وسیم احمد محکمہ تعلیم کے آفسران شفیع محمد، واجہ فدااحمد ملک مقبول احمد، ماسٹر رسول جان اور دیگر بھی موجود تھے۔
تعلیم کے بغیر انسان کا وجود نامکمل ہے،تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر پنجگور

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر پنجگور
