کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانہ میں شہری عبدالخلیل کاکڑ کی مدعیت میں درج کئے مقدمے میں عمران خان کو نامزدکیا گیا ہے اور اس میں پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016، بغاوت، نفرت انگیز تقریرکرنے، ہتک آمیز کلمات ادا کرنے کی دفعات 153A،124A، 505شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں مدعی نے کہا ہے کہ عمران خان نے میڈیا پر آکر ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کئے اور ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلا جواز اشتعال انگیز تقریر کر کے نفرت پھیلائی جس سے ملک کے امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور انکی تقریر عوامی امن و امان کو خربا کرنے کے مترادف ہے۔ درخواست دہند نے درخواست کے ساتھ عمران خان کی تقریر کی ریکارڈنگ بھی پیش کی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج

ٹیگز:
مقدمہ درج
