کراچی میں 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 2 پولیس اہلکاروں سے موٹرسائیکل چھین لی۔
مسلح ملزمان اہلکاروں کی موٹرسائیکل کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں، 2 ملزمان پولیس اہلکاروں کی موڑسائیکل پر جب کہ 2 اپنی موٹرسائیکل پہ بیٹھ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عمران اور اہلکار ارسلان سرسید تھانے میں تعینات ہیں، واقعہ کا مقدمہ سرسید تھانےمیں درج کر لیا گیا ہے۔

