کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر شماریات بلوچستان نور احمد پرکانی،ڈائریکٹروفاقی ادارہ شماریات محمد حسیب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ خلیل مراد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ شبیر لانگو اور دیگر متعلقہ احکام موجود تھے۔اجلاس میں کوئٹہ میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کے انتظامات ودیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے خانہ شماری کا عمل جاری ہے۔اور اس قومی فریضہ کی احسن طریقے سے انجام دہی کے لیے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کو فل پروف کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے حوالے سے کسی سپر وائزر اور فیلڈ افسران کو کسی قسم کا مسئلہ اور دشواری ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں قائم ڈسٹرکٹ شماریات سپورٹ سینٹر سے رابطہ کرسکتاہے جس پر فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے مسلہ کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے نہوں نے کہاکہ مردم شماری قومی فریضہ ہے اور عوام سے قومی فریضہ کے انجام دہی کے لئے شمارکندگان اور دیگر عملہ سے بھر پور تعاون کریں۔اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے فیلڈ میں موجود سپروائرز اور شمارکندگان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے میں بھی اقدامات اٹھائے کی ہدایت کی گئی۔
مردم شماری قومی فریضہ ہے شمارکندگان اور دیگر عملہ سے بھر پور تعاون کریں، شہک بلوچ

ٹیگز:
شہک بلوچ
