کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف آف بدو زئی سر دار الیار خان بدو زئی نے کہا ہے کہ ریوڈک ہمارے نسلوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے، ریکوڈک منصوبے کو ہر گز اپنے نسلوں کی تبا ہی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،ریکوڈک سے متعلق حکومت اور بیرک گولڈ کمپنی کاپو شیدہ معاہدہ کسی بھی صورت قابل قبو ل نہیں، ریکو ڈک معاہدہ غیر قانونی، غیر شرعی عمل سے ہماری نسلوں کو تاریکیوں کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے، ہم کسی بھی صورت ایسے معاہدہ کو قبول نہیں کر یں گے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سر دار رضا محمد ناروئی، سر دار مددخان دکو گی سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بین القوامی معاہدے میں حکومت پاکستان حکومت بلو چستان نے حقیقی جد ی پشتی مالکان کو یکسر نظر اندازکر کے بد عنوان، کمیشن خور افراد کو ریکوڈک کے معاملے میں نواز ہے جو کہ حقیقی مالکان کی حق تلفی اور غیر قانونی، غیر شرعی عمل ہے حکومت کا یہ معاہدہ ہمارے نسلوں کو تاریکیوں میں دھکیلنے کے مترادف ہے ہم کسی بھی صورت ایسی نا انصا فی کو بر داشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بیرک گولڈ کمپنی سے حکومت کا پوشیدہ غیر مقبول معاہدہ بر ادر اقوام کو اعتماد میں لئے بغیر ہر گز قبول نہیں ہے جس میں حقیقی مالکان کی مشاورت شامل نہ ہو اور ایسے معاہدے کی بین القوامی کوئی حیثیت نہیں ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریکو ڈک اور سنہری سر زمین چاغی کی صدیوں سے سالہ سندات، دستاویزات مصدقہ تصدیق شدہ صورت میں ہمارے پاس موجود اور محفوظ ہے جو کہ بر وقت ضرورت ملکی و بین القوامی سطح پر پیش و چیلنج کر نے کے لئے کافی ہے جس کو مسترد کر نے کے لئے کسی کے پاس کوئی جواز کوئی جواب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم برادر اقوام متفق یک رائے ہو کر ریکوڈک سمیت ایسے منصبوں کو ہر گز اپنے نسلوں کی تبا ہی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قومی و بین القوامی فورمز پر قانونی چارہ جو ہی کا حق محفوظ رکھتے ہیں جوکہ ولڈ ٹریڈ آر گنائزیشن ڈبلیو ٹی او میں بین القوامی کمپنیوں کے تجا رت سے متعلق تشریح موجود ہے جسے دوبارہ پڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں اور نہ ہی انہیں پتہ ہے کہ کیا کر نا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم قومی شاہراؤں کو بلاک کر نے پر مجبور ہوں گے۔
ریکوڈک منصوبے کو ہر گز اپنے نسلوں کی تبا ہی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، سر دار الیار خان بدوزئی

ٹیگز:
سر دار الیار خان بدو زئی
