سبی(ڈیلی گرین گوادر)سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں کی رنگا رنگ تقاریبات دورسرے روز بھی جاری رہیں،سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو اور رحم جم شو پیش کیا گیا،جس کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری وومن ڈوپلمنٹ میڈم ماجبین شیران تھی ان کے ہمراہ اہلیہ کمشنر سبی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر سبی اور دیگر آفیران تھے تفصیلات کے مطابق سالانہ سبی میلہ 2023کی رنگارنگ تقاریب کا سلسلہ دوسرے روز بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری رہیں دوسرا روز خواتین کے لیے مختص کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو،جانوروں کی پریڈ،مختلف اسکولوں کے بچوں کی جانب سے رحم جم شو،نیزہ بازی،گھڑ دوڑ،علاقائی رقص سمیت دیگر دلچسپ مظاہرئے پیش کیئے گئے دوسرے روز خواتین کی تقریب کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری وومن ڈوپلمنٹ میڈم ماجبین شیران تھی اس موقع پر ان کے ہمراہ اہلیہ کمشنر سبی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی موجود تھے اور دیگر آفیسران تھے،تقریب میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے خواتین بھی شریک تھیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سبی میلہ میں خواتین کے لیے الگ سے دن مختص کرکے خواتین کی شراکت کو میلے میں یقینی بنایا گیا ہے جو یقینا خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ سبی کا سالانہ میلہ ہماری تاریخ اور ثقافت کا امین ہے جس میں دورحاضر کے مطابق جدت آگئی ہے اور آج بھی جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ مویشی منڈی میں جاری ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ جہاں ہماری ثقافت کو اجاگر کرتا ہے وہاں پرصوبے کی معیشت کادارومدار بھی اسی میلے پر منحصر ہے انہوں نے ہارس اینڈ کیٹل شو اور دیگر مظاہرئے پیش کرنے والوں کی کارکردگی کو سراہا اور تقریب کے آخر میں خواتین میں شیلڈز بھی تقسیم کئیں۔بعد ازیں مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری وومن ڈوپلمنٹ میڈم ماجبین شیران نے زرعی و صنعتی نمائش کا بھی دورہ کیا اور مختلف سرکاری و غیر سرکاری اسٹالوں کا معائنہ کیا۔
سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں کی رنگا رنگ تقاریبات دورسرے روز بھی جاری

ٹیگز:
سبی میلہ
