کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان میں سب سے بڑی صنعت زراعت ختم ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ اور بڑے پیمانے پرانتشار پھیل سکتاہے،حکومت پاکستان فوری طورپر کیسکو کو حکم جاری کرے کہ وہ زرعی فیڈرز پر بجلی کا دورانیہ کم از کم 7گھنٹے کرے تاکہ زمینداروں کو درپیش مشکلات میں کمی آسکیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان میں اکثریت عوام کا ذریعہ معاش زراعت ہے لیکن بدقسمتی سے بجلی کی طویل بندش سے صوبے کے زمینداروں کو بڑے پیمانے پرنقصان ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں ہمارے زمیندار احتجاج پر مجبور ہیں،انہوں نے کہاکہ زراعت سب سے بڑی صنعت بند ہونے سے عوامی معیشت اور روزگار کے مواقع ختم ہونے کا اندیشہ اور بیروزگاری بہت بڑے انتشار کا سبب بن سکتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت کم از کم 7 گھنٹے بجلی فراحم کرے۔
زرعی فیڈرز پر بجلی کا دورانیہ کم از کم 7گھنٹے کیاجائے،نواب اسلم رئیسانی

ٹیگز:
نواب اسلم رئیسانی
