حب (ڈیلی گرین گوادر)ہائیٹ تھانے کی حدود میں انڈسٹریل نالے کے قریب سے ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ بچے کی عمر 8 سے 9 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش نکالی اور فوری طور پر جام غلام قادر ہسپتال منتقل کر دیا ایس ایچ او ہائیٹ، عطا اللہ نمانی کے مطابق، بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ اس المناک واقعے نے علاقے کے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور بچے کی شناخت اور موت کے محرکات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں عطا اللہ نمانی نے بتایا کہ پولیس ہر زاویے سے اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اور علاقے کے لوگوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی بھی معلومات فراہم کریں تاکہ حقائق تک پہنچا جا سکے۔ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔
حب،انڈسٹریل نالے کے قریب بچے کی لاش برآمد

ٹیگز:
حب
