گوادر (ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ گوادر کتاب میلہ کے منعقدہ ایونٹ کی رقم کو ایک ملین سے بڑھا کر اگلے سال ایونٹ کے لئے دو ملین روپے فراہم کئے جائیں گے،گوادر پورٹ کے آپریشنل ہونے سے اکانومی بڑے گا گوادر میں روزگار کے مواقع اور لوگوں میں مزید خوشحالی آئے گی،حکومت بلوچستان گوادر کے لوگوں کو صحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،گوادر کے لوگوں کو بہتر صحت کے سہولیات کی فراہمی کے لئے جی ڈی اے ہسپتال و پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کے مینجمنٹ کو انڈس جیسے چیئر ٹی ایبل ہسپتال کے حوالے کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ار سی ڈی سی کے زہر اہتمام منعقدہ کتب میلہ کے اختتامی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تقریب میں کمشنر مکران،ڈپٹی کمشنر گوادر اے ڈی سی جنرل گوادر،اعلی سرکاری افسران و معتبرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، انہوں اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت بلوچستان گوادر کتاب میلہ کے منعقدہ ایونٹ کو ہر سال ایک ملین کی تعان کرتی رہی ہے جسے ایک ملین سے بڑھا کر اگلے سال دو ملین فراہم کی جائیگی، گوادر کے لوگوں کی تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیئے حکومت اپنی کرادر ادا کرے گی، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے سندھ میں سیول سروس میں بطور سیکریٹری تین سال تعلیم اور ٹورازم و کلچر ڈیپارٹمنٹ میں اپنے خدمات سر انجام دینے کا موقع ملا مگر آج کے ایونٹ میں مقامی آرٹسٹوں سمیت کتب بینی کے حوالے جس طرح کی دلچسپیاں مجھے آج گوادر و مکران کے لوگوں میں دیکھنے کو ملا اس سے پہلے مجھے کہیں بھی ایسی انٹرسٹ و لوگوں کا فن و ادب سے اس قدر لگاؤ دیکھنے کو نہیں ملا، یہاں کے لکھاری، مصور، دستکاری کے جو ٹیلنٹ میں نے دیکھے اسے ایک اچھی رہنمائی کے ساتھ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان بھر میں کیپیٹلائز کرنے کی ضرورت ہے، حکومت اپنی بساط کے مطابق تمام تر کوششوں کیساتھ گوادر کی ترقی و خوشحالی کے لیئے اپنے تمام تر ذرائع کو بروئے کار لاکر اپنی توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہیں، حکومت کا اس وقت سب سے اہم ہدف گوادر پورٹ کو جلد از جلد مکمل طور پر اپریشنل کرنا ہے، گوادر پورٹ کے آپریشنل ہونے سے یہاں کا اکانومی بڑے گا جس سے گوادر کے لوگوں میں مزید خوشحالی آئے گی اور گوادر سمیت مکران بھر کے لوگوں کے لیئے روزگار کے مزید مواقع میسر ہوں،وزیر اعظم پاکستان کی حکم سے گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمد شروع ہوگئی ہے، گوادر پورٹ پر دو دن کے بعد مزید ایک جہاز لنگر انداز ہوگا، حکومت بلوچستان گوادر کے لوگوں کی صحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے توجہ مرکوز کرکے جی ڈی اے ہسپتال کے مینجمنٹ کو کراچی کے ایک اچھے چیئرٹی ایبل انڈس ہسپتال کو دیدیا ہے تاکہ گوادر کے لوگوں کو بہتر صحت کے سہولیات میسر ہوں، اس کے علاوہ پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال ہے اس کی منیجمنٹ بھی ہم نے انڈس جیسے چیئر ٹی ایبل ہسپتال کے حوالے کردیا ہے۔
گوادر کتاب میلہ کے منعقدہ ایونٹ کے لئے اگلے سال دو ملین روپے فراہم کئے جائیں گے ، چیف سیکرٹری بلوچستان

ٹیگز:
چیف سیکرٹری بلوچستان
